کراچی پریس کلب
رپورٹ: سبحان بلوچ
کراچی: محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں سندھ اسمبلی بلڈنگ سے کراچی پریس کلب تک آگاہی واک نکالی گئی۔
واک میں وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق راج ویر سنگھ سوڈھا، سیکریٹری خالد چاچڑ، ڈائریکٹر آغا فخر حسین، طلبہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
راج ویر سنگھ سوڈھا نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کا ہفتہ منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف عوامی آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
سیکریٹری خالد چاچڑ نے کہا کہ سندھ حکومت نے انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے ہیں جن کے بارے میں عوامی آگاہی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں، خواتین، طلبہ، ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور سیاسی و سماجی حلقوں تک انسانی حقوق سے متعلق معلومات پہنچانے کے لیے پروگرام جاری ہیں۔



