Hot Topics

کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، راہ گیر نے جان بچالی

کراچی: شہر میں ناقص نکاسی آب کے نظام اور کھلے مین ہولز کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ عنایہ امین اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے کھلے گٹر میں گر گئی۔

جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو گٹر سے نکال لیا اور اس کی جان بچ گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال کے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم بھی نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر کھلے گٹر میں گر گیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بچے کی والدہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جو عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا باعث بنی۔

کراچی میں کھلے مین ہولز اور ناقص بلدیاتی انتظامات شہریوں کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن میں بچے اور شہری گٹر میں گر کر زخمی یا جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ عوامی حلقے بارہا مطالبہ کر چکے ہیں کہ بلدیاتی ادارے فوری طور پر مین ہولز کو ڈھانپنے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں۔ حالیہ واقعات نے ایک بار پھر حکام کی غفلت کو اجاگر کر دیا ہے اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.