میہڑ (رپورٹ مجیب الرحمن قمبرانی )
میہڑ کی ابراہیم کالونی کی دسویں جماعت کی طالبہ پرُاسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ لڑکی کی بہن اور بھائی نے احتجاج کیا اور دو ملزمان پر اغوا کا شبہ ظاہر کیا۔
مسماة بلقیس سومرو اور فاروق سومرو نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہن خالده دختر خمیسو سومرو، جو دسویں کلاس کی طالبہ ہے، اسکول گئی تھی لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئی اور لاپتہ ہوگئی ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ ملزمان نے اسکول جاتے ہوئے ہماری بہن خالده سومرو کو اغوا کر لیا ہے۔ ملزمان کے موبائل نمبر بھی بند ہیں، اور ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود وہ واپس نہیں آئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل نمبروں اور معلومات کی جانچ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملزمان عزیز چانڈیو، شاہد جوگیرو اور دیگر نے زبردستی ہماری بہن خالده دختر خمیسو سومرو کو اغوا کرکے غائب کیا ہے۔ ہم نے میہڑ تھانے میں این سی درج کرائی ہے، لیکن پولیس ایک ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شاہد جوگیرو اور عزیز چانڈیو پہلے بھی ہماری بہن کو تنگ کرتے تھے، اور ہمیں پورا شک ہے کہ انہی لوگوں نے خالده کو اغوا کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دسویں جماعت کی طالبہ خالده سومرو کو اغوا کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے، لڑکی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔



