Hot Topics

جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک کمزور کرتا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھتی ہے جبکہ ڈیڈلاک اسے کمزور کرتا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم دو مرتبہ ایوان کے فلور پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر اپوزیشن اسپیکر چیمبر میں بات کرنا چاہے تو وہ خود وہاں آ جائیں گے۔ وزیراعظم اپوزیشن کو "میثاقِ استحکامِ جمہوریت” کے لیے مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔

انہوں نے جیل ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ یہ مکمل طور پر قانون اور انصاف کے مطابق ہوتی ہیں۔ کسی قیدی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن سے ملاقات میں امن و امان میں خلل ڈالنے اور پارٹی معاملات میں مداخلت کرنے کی ہدایات دیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ بانی پی ٹی آئی حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں جبکہ جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں وہ آمادہ نہیں۔ ان کے مطابق ملاقات میں خاندانی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی بلکہ پیسے کے لین دین اور پارٹی میں شمولیت یا اخراج سے متعلق ہدایات دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ تمام ملاقاتیں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ ایسی ملاقاتیں جن سے ریاستی امن و امان متاثر ہو، ان کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مذاکرات کا راستہ آج بھی کھلا ہے اور اگر اس معاملے پر کمیٹی بنانی ہے تو متعلقہ جماعت کو پہلے اپنی قیادت سے بات کرنی چاہیے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.