Hot Topics

رانی پور: سکندر علی سرکی کا عوامی پریس کلب کا دورہ، شہر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

رانی پور (نامہ نگار ساجد )
رانی پور شہر کے معروف سیاسی، سماجی اور سوشل ورکر سکندر علی سرکی نے عوامی پریس کلب رانی پور کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے کلب کے بانی اور سابقہ جنرل سیکریٹری ساجد علی کربلائی سے شہر کے اہم مسائل پر تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رانی پور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، بڑھتے ہوئے سماجی مسائل، صفائی ستھرائی، ٹاؤن انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور شہر کی گلیوں و سڑکوں کی خراب حالت پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی، اسٹاف کی حاضری، ایمرجنسی سسٹم کی کمزوری اور ادویات کی قلت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال، اساتذہ کی غیر حاضری، ناقص انتظامیہ اور طلباء کو درپیش مسائل پر بھی مکمل تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سکندر علی سرکی نے عوامی پریس کلب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:

"عوامی پریس کلب رانی پور شہریوں کی حقیقی آواز ہے۔ ہر مسئلے پر آواز اٹھانا، حق اور سچ کے لیے کھڑا ہونا اور عوامی مشکلات کو اُجاگر کرنا قابلِ تحسین ہے۔ ہم رانی پور کے شہری ہر وقت عوامی پریس کلب کی پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے 2026 کے انتخابات میں عوامی پریس کلب رانی پور کی صدارت کا تاج کسی ایسے بہترین اور محنتی دوست کے سر پر سجے گا جو کلب کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے شہر کی بہتری، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.