Hot Topics

سانگھڑ کی اقلیتی برادری کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد

سانگھڑ (حسنین عاشق ساند) پاکستان کی محبِ وطن اقلیتی برادری نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اقلیتی رھنما راجیش کمار ھرداسانی سمیت دیگر اقلیتی نمائندگان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاک آرمی، پاک نیوی اور پاک فضائیہ نے ہمیشہ ایمان، حبُ الوطنی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملک کے دفاع میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی ثابت قدم اور دور اندیش قیادت میں پاکستان مزید استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔

اقلیتی برادری نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی وطنِ عزیز پاکستان اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آخر میں پاکستان اور پاک افواج کی سلامتی و کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.