Hot Topics

ٹنڈو آدم کے قریب گوٹھ حاجی ساند میں دیئے سے آگ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

سانگھڑ (حسنین عاشق ساند) ٹنڈو آدم کے نواحی علاقے گوٹھ حاجی ساند میں گھر کے اندر جلتے دیئے سے اچانک آگ بھڑکنے کے باعث غلام شبیر ساند، قادر بخش ساند اور زاہد ساند کے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا قیمتی گھریلو سامان تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رات دیر گئے جلتے دیئے سے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ گھر میں موجود جمع شدہ رقم، فرنیچر، کپڑے، گھریلو استعمال کی اشیاء اور دیگر قیمتی سامان مکمل طور پر جل کر راکھ بن گیا۔ اہلِ خانہ مشکل سے اپنی جانیں بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، تاہم اپنا تمام ضروری سامان کھو بیٹھے۔

آگ لگنے کے بعد متاثرہ خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں اور سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

متاثرہ گھرانوں کے سربراہ غلام شبیر ساند نے بااختیار حکام، سماجی تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے بچوں سمیت دوبارہ چھت تلے باعزت زندگی گزار سکیں

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.