ٹنڈو آدم(رپوٹر احسان کلوئی)
ٹنڈو آدم پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کئی ملزمان روپوش تھے جبکہ کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او ٹنڈو آدم شهاب اکبر کولاچی نے درج مقدمہ نمبر 177/2025 بجرم دفعہ 324، 353، 34 پی پی سی میں مطلوب روپوش ملزم اعظم کاتیار کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 93/2024 بجرم دفعہ 324، 337 (A-I)، (F-I)، (H-II)، 504 پی پی سی میں روپوش ملزم ہارو ن کیریو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او بی سیکشن محمد حنیف مہر نے منشیات فروش شاہ ملک اور عمر دراز ملک کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔اس کے علاوہ منشیات فروش عبدالجبار ملک اور سهیل ملک کو گرفتار کرکے 350 پڑیاں گٹکے کی برآمدگی ظاہر کی گئی ہے۔ملزم شفیق الرحمان کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 400/2025 بجرم دفعہ 381-A، 457 پی پی سی میں چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔



