اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد صورتِ حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے اور انہوں نے حالات کو مزید خرابی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی، اور یہ پیش کش واپس نہیں لی گئی۔ تاہم موجودہ حالات میں مذاکرات کا امکان ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
اس سے قبل اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، اور وزیراعظم کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی پیش کش آج بھی موجود ہے۔



