ٹھاروشاہ رپورٹ مختیار حسین بالادی
ٹھاروشاہ بوائز کیمپس ہائے اسڪول میں سندھی ثقافتی دن جوش اور ولولے سے منایا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ثقافتی دن کی اہمیت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا۔ طلباء نے سندھی ثقافت کی اشیاء کی دلچسپ نمائش کی، جس میں روایتی ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں، مقامی ہنر اور قدیم سامان شامل تھے۔اس موقع پر طلباء نے سندھی ثقافت پر مبنی ٹیبلوز بھی پیش کیے، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔ ہیڈ ماسٹر کریم بخش سیال، عبدالغفور اجن اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ سندھی ثقافت ہماری شناخت ہے اور ایسے پروگرام نوجوانوں میں اپنی زمین، روایات اور ورثے سے محبت پیدا کرتے ہیں۔ اسکول کے عملے اور والدین نے بھی ایسے پروگراموں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔



