Hot Topics

عمران خان کے بیانیے سے لاتعلقی پر پی ٹی آئی سے بات ہوسکتی ہے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یہ واضح کریں کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہیں تو حکومت ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں واپس جانے کے لیے کہا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا، جبکہ عمران خان کی بہنوں کی آمد پر ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے دوبارہ وضاحت کی کہ اگر پی ٹی آئی والے عمران خان کے بیانیے سے لاتعلقی اختیار کریں تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

دو روز قبل عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت ہوگی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.