Hot Topics

غزہ جنگ بندی مذاکرات نازک موڑ پر، اسرائیلی انخلا تک مکمل امن ممکن نہیں، قطری وزیراعظم

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ دوحہ میں منعقدہ 23 ویں فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثالث غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اہم لمحے پر ہیں لیکن ابھی تک مکمل نتیجے تک نہیں پہنچے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اب تک جو اقدامات کیے گئے ہیں انہیں جنگ بندی نہیں کہا جا سکتا، وہ صرف ایک وقفہ ہیں۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے زور دیا کہ اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کے بغیر جنگ بندی کو مکمل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہتھیاروں کا تعلق صرف قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے ہے۔ اگر اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کر دے تو ہم اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی ایسی افواج کی تعیناتی قبول کرتے ہیں جو علیحدگی فورس کے طور پر سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

غزہ میں جاری جنگ بندی کے مذاکرات کئی ماہ سے عالمی برادری کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان بارہا جنگ بندی کے اعلانات کیے گئے لیکن ان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ قطر، مصر اور دیگر ممالک ثالثی کے کردار میں سرگرم ہیں تاکہ مستقل امن قائم کیا جا سکے۔ تاہم اسرائیلی افواج کی موجودگی اور حملوں کے باعث جنگ بندی کو صرف "وقفہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ حماس کا مؤقف ہے کہ جب تک اسرائیل قبضہ ختم نہیں کرتا، مزاحمت جاری رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ مذاکرات کو نازک اور فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.