وگن
وگن شہر کے مشہور ڈیزل پمپ مستری استاد جاوید پنجابی کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ ٹائم پر نہیں پہنچ سکی، جس کی وجہ سے لاکون روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
جاوید پنجابی نے بتایا کہ آج صبح سوير میں اپنی دکان کے اندر سلینڈر کو تیلی دے رہا تھا کہ اچانک تیلی گرنے کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے فوراً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، لیکن افسوس کہ اب تک فائر بریگیڈ نہیں پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب مستری ہوں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے محنت کرتا ہوں۔ میرا سارا سامان جل گیا ہے اور میں اس نقصان کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ضلع قمبر شہدادکوت کے منتخب نمائندے ایم پی اے نوابزادہ برہان خان چانڈیو، ایم این اے میر عامر خان مگسی، کمشنر لاڑکانہ ، اور ڈی سی قمبر شہدادکوٹ سے اپیل کی ہے کہ میری مدد کی جائے اور میرا نقصان پورا کیا جائے



