Hot Topics

پاکستان نے بھارت کو سفارتی و عسکری سطح پر شکست دی، اتحاد وقت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات بہتر ہیں، مگر پاکستان نے اسے نہ صرف جنگی میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی شکست دی اور عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔

مزارِ قائد پر گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ہمراہ حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عالمِ اسلام کو متحد ہو کر دشمن قوتوں کو شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے اتحاد ناگزیر ہے، پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 میں مزید کامیابیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کے منصوبے پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔

اس سے قبل مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.