Hot Topics

کراچی: حاجی شاہ علی گوٹھ میں نیشنل بینک افسر کے گھر مسلح ڈکیتی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا نقصان

کراچی: حاجی شاہ علی گوٹھ شرافی میں گزشتہ شب نیشنل بینک آف پاکستان کے افسر کیپٹن عبداللطیف کے گھر مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر کا صفایا کر دیا۔ واردات رات تین سے چار بجے کے درمیان پیش آئی۔

گھر کے مکینوں کے مطابق مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے سونے کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

کیپٹن عبداللطیف، جو نیشنل بینک آف پاکستان میں افسر ہیں، نے بتایا کہ مسلح افراد نے نہ صرف انہیں یرغمال بنایا بلکہ گھر میں موجود اسلحے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ بعدازاں ڈاکو انہیں زبردستی ان کے بھائی کے گھر لے گئے، دروازہ کھٹکھٹا کر بھائی کو جگایا اور وہاں سے بھی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لیے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.