Hot Topics

کراچی میں نیشنل آئل ریفائنری سے تیل چوری کی سب سے بڑی زیرِ زمین سرنگ کا انکشاف

کراچی رپورٹ: سبحان بلوچ

کراچی — اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل آئل ریفائنری کی آئل لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی زیرِ زمین سرنگ کا انکشاف ہوا، جو ریفائنری کی آئل لائن تک پہنچنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

ایس آئی یو کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک گودام سے تقریباً 140 میٹر طویل اور 4 سے 6 فٹ گہری سرنگ کھودی تھی، جس کے ذریعے بڑی مقدار میں تیل چوری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران سرنگ سے پائپ، پمپ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے، جو اس منصوبے میں استعمال کیے جا رہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سرنگ کی تعمیر میں جدید مشینری اور آلات کا استعمال کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی۔ مزید کہا گیا کہ ملزمان نے سرنگ کھودنے کے بعد اسے بند کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

ایس آئی یو کے مطابق نیشنل آئل ریفائنری کی آئل لائن کو نقصان پہنچانے کی اس کوشش سے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا، لیکن بروقت کارروائی نے خطرہ ٹال دیا۔ حکام نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.