وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے چھوڑے گئے کھنڈرات پر اب ترقی کی عمارت کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے اور ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔
وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی فورمز اور ڈپلومیٹک سطح پر پاکستان کے بارے میں مثبت الفاظ کا استعمال دراصل پاکستان کی کامیابی ہے۔
اسی طرح سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی قیادت کی بدولت پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جو ملک کے لیے خوشخبری ہے۔



