Hot Topics

نامور علمی، ادبی و سیاسی شخصیت محمد خان وریاہ کی یاد میں سگا ٹنڈو آدم کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنس

سانگھڑ (حسنین عاشق ساند) سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) شاخ ٹنڈوآدم کے زیرِ اہتمام نامور علمی، ادبی اور سیاسی شخصیت، سگا شاخ ٹنڈو آدم کے دو مرتبہ صدر رہنے والے مرحوم محمد خان وریاہ کی یاد میں شاہ لطیف میونسپل لائبریری ٹنڈو آدم میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سگا کے مرکزی چیئرمین رفیق احمد جعفری نے کی جبکہ فقیر شیر محمد ڈیرو نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر سگا کے وائس چیئرمین خالد احمد چنا سمیت مرکزی عہدیداران پیرل خان کوسو، جاوید انڑ، شہاب الدین شاہانی، رفیق احمد سرہیو، محمد اعظم میمن، امیر احمد جونیجو اور فرہاد سولنگی بھی موجود تھے۔ شہر کی معزز شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر سگا شاخ ٹنڈو آدم کے صدر غلام قادر بھچو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ مقررین نے مرحوم محمد خان وریاہہ کی علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ خطاب کرتے ہوئے رفیق احمد جعفری، فقیر شیر محمد ڈیرو اور دیگر مقررین نے کہا کہ مرحوم محمد خان وریاہہ سندھ کی علمی اور ادبی تحریکوں کی مضبوط آواز تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی سندھی زبان، ثقافت اور قومی شعور کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے سگا کو محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک فکری تحریک کی صورت دی، جس کے ذریعے نوجوان نسل میں شعور، سچائی اور سماجی ذمہ داری کا احساس پیدا ہوا۔ مقررین نے مرحوم کی اصول پسندی، سادگی اور بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ٹنڈو آدم کے صدر تاج محمد وریاہہ، چیئرمین تعلقہ میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم غلام مرتضیٰ جونیجو، مرکزی سیکریٹری جنرل سندھی ادبی سنگت نور چاکرانی، دودو پنہور، وفا رضا، کامریڈ محمد خان پنہور، عارف حسین خاصخیلی، ڈاکٹر قمبر مری، محمد اخلاق وریاہ، ڈاکٹر شریف کوسو، نیاز حسین مری اور مفتی محمد یعقوب مگسی شامل تھے، جنہوں نے مرحوم کو سندھ کا سچا سپوت قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو تاریخی اہمیت کا حامل بتایا۔ آخر میں سگا شاخ ٹنڈو آدم کے جنرل سیکریٹری زاہد حسین میمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ حاجی محمد ہاشم خاصخیلی نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرائی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.