Hot Topics

چین، روس اور ایران کا وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت؛ مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرے اور وینزویلا کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں بند کرے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا وینزویلا پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ طاقت کے زور پر صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر لے جانا انتہائی تشویشناک اقدام ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ مسئلے کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے، نہ کہ فوجی طاقت کے ذریعے۔

امریکی حملے پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ روس، کولمبیا اور کیوبا نے بھی اس کارروائی کی مذمت کی ہے، جبکہ ایران نے سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چلی کے صدر گیبرئیل بورک (Gabriel Boric) نے کہا کہ آج وینزویلا نشانہ بنا ہے، کل کسی اور ملک کی باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے دنیا کو خبردار کیا کہ اگر آج منشیات کے بہانے وینزویلا میں یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے تو مستقبل میں کسی بھی ملک کو اسی طرح نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی امریکی حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کیا جا رہا اور عالمی ضوابط کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا، جس میں فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.