Hot Topics

فضیلہ قاضی کی عابدہ پروین سے ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

فضیلہ قاضی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ ملاقات ان کے لیے یادگار لمحات پر مشتمل تھی۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عابدہ پروین کے گھٹنوں کو چھوتی ہیں اور محبت بھرے انداز میں گلے ملتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا:

"میں عابدہ پروین اور ان کی فیملی کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اپنے گھر مدعو کرکے مجھے قیمتی لمحات گزارنے کا موقع دیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عابدہ پروین صرف محبت کرنا جانتی ہیں اور ان سے ملاقات دل کو خوشی سے بھر دیتی ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ کچھ تو خاص بات ہوتی ہے اس انسان میں جسے اللہ اتنی عزت دیتا ہے، اور عابدہ اماں تو ہیں ہی بہت خاص اور خوبصورت۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ تصاویر اور ویڈیوز بے حد پسند کی جا رہی ہیں، اور مداح مختلف تبصروں کے ذریعے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.