Hot Topics

ٹھاروشاہ ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کا احتجاج: آٹھ سال سے ڈیفرنس ادا نہ ہونے اور تنخواہوں میں کٹوتی پر شدید غم و غصہ

ٹھاروشاہ رپورٹ رپورٹ مختیار حسین بالادی
ٹھاروشاہ ٹاؤن کمیٹی نے اپنے ملازمین کو بھی نہ بخشا۔ آٹھ سال سے واجب الادا ڈیفرنس کی ادائیگی نہ ہونے اور کچے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیوں کا سلسلہ بند نہ ہونے کے خلاف ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین الہٰدنو شیخ، حاکم شیخ اور دیگر نے نیشنل پریس کلب ٹھاروشاہ میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاؤن انتظامیہ طویل عرصے سے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کر رہی ہے، آٹھ سال کا ڈیفرنس ادا نہیں کیا جا رہا جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بھی روکی جا رہی ہیں۔ بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، جو صفائی ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے ملازمین نے الزام عائد کیا کہ مسائل حل کرنے کے بجائے صفائی عملے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ دس سے بارہ خواتین ملازمین کو ڈیوٹی سے ہٹا کر ان کی تنخواہیں بند کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اس تمام صورتحال کی ذمہ دار ٹاؤن کمیٹی ٹھاروشاہ کی انتظامیہ ہے احتجاج کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ وہ مجبوراً عدالت سے بھی رجوع کر چکے ہیں جہاں کیس زیرِ سماعت ہے اور انہیں انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات منظور کر کے ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورتِ دیگر ڈی سی آفس نوشہرو فیروز کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.