Hot Topics

ایران میں داخلی احتجاج اور بیرونی خطرات؛ آیت اللہ خامنہ ای کا ماسکو منتقلی کا خفیہ پلان بی سامنے آیا

ایران اس وقت دوہرے بحرانوں سے گزر رہا ہے، ایک طرف بڑھتی ہوئی داخلی بے چینی اور حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں مغربی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدترین صورتِ حال کے پیش نظر ماسکو منتقل ہونے کا خفیہ منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ایرانی سکیورٹی فورسز احتجاج پر قابو پانے میں ناکام رہیں یا اپنی وفاداری ترک کر دیں تو خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہلِ خانہ اور بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران چھوڑ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تہران سے نکلنے کے ممکنہ راستوں کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے، جبکہ محفوظ انخلا کے لیے بیرونِ ملک جائیدادیں، اثاثے اور نقد رقم بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خراب معیشت، مہنگائی، کرنسی کی قدر میں شدید کمی، امریکی پابندیاں، بدعنوانی اور بدانتظامی عوامی غصے کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ ان حالات میں سکیورٹی فورسز بھی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، جس سے حکومت کے لیے داخلی استحکام قائم رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی حمایت اور فوجی مداخلت کی دھمکی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کے بیانات نے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔

ایرانی تجزیہ کاروں کے مطابق وینزویلا اور شام کی مثالیں ایرانی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، جہاں معاشی بدحالی نے ریاستی ڈھانچے کو کمزور کیا۔ ایسے میں خامنہ ای کا سخت بیانیہ اور مظاہرین کو شرپسند قرار دینا حالات کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس نہ تو بگڑتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کی کوئی واضح حکمتِ عملی ہے اور نہ ہی جوہری پروگرام پر ایسا سمجھوتہ نظر آ رہا ہے جو امریکا اور اسرائیل کو مطمئن کر سکے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.