Hot Topics

گھگھر میں قومي عوامی تحریک کی جانب سے ایاز لطیف پلیجو ایجوکیشن نیٹ ورک کا افتتاح

ملير (نامہ نگار) قومي عوامی تحریک یونٹ گھگھر کی جانب سے گھگھر میں ایاز لطیف پلیجو ایجوکیشن نیٹ ورک اور قومی علمی ادبی تربیتی ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے قومي عوامی تحریک کے رہنماؤں فرحان لاڑک، کاشف خاصخیلی، اشفاق چنڑ، فیاض اتیرو، منان شیخ اور جنسار ہیسابانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عوامی تحریک یونٹ گھگھر کے ساتھی ہمیشہ پارٹی کے اندر مثالی اور شاندار کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ یونٹ گھگھر اسٹڈی سرکل، تربیتی کلاسز، میٹنگز اور احتجاجی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں ایاز لطیف پلیجو ایجوکیشن نیٹ ورک کی پہلی آفس کا قیام، وہ بھی کراچی جیسے بڑے شہر میں، قومي عوامی تحریک کے لیے ایک اہم اور تاریخی قدم ہے۔ اس موقع پر قومي عوامی تحریک کے چیئرمین ایاز لطیف پلیجو نے آڈیو کال کے ذریعے ساتھیوں سے خطاب کیا اور اس کامیاب اقدام پر انہیں شاباش دی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.