Hot Topics

نوشہرو فیروز میں امن و امان قائم رکھنے، غیر قانونی مدارس و سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

نوشہرو فیروز : ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج اپنے دفتر میں ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور غیرقانونی اقدامات کی روک کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز روحل خان کھوسو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور سیپکو، سوشل ویلفیئر، چائڈ پروٹیکشن آفیسر،پولیس، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی قائم کرنے کے لئے کمیٹی کے تمام ممبران اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے ضلع میں قائم غیر رجسٹر مدارس کو قانون کے مطابق رجسٹرکرانے او رغیر رجسٹرد مدارس کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ ایک ہفتے کے اندر غیر رجسٹر مدارس کا دورہ کریں اور انہیں اپنے مدارس رجسٹر کرانے کے لئے قائل کریں۔انہوں نے ضلع میں غیرقانونی اور سمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت اور نقل حمل پر سختی سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے اور ایسے عناصر کو پولیس کے ذریعے سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سیپکو حکام کو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے کہا کہ محکمہ پولیس تمام اداروں کی مدد کے لئے فورس فرام کرے گی تاکہ منشیات، بجلی چوری اور غیر قانونی پیٹرول پمپس اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی مکمل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ضلع امن و امان اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور چائڈ پروٹیکشن آفسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں عوام میں بچوں سے جبری مشقت کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے ویڈیو تیار کریں جوکہ سوشل میڈیل اور الیکٹرونک میڈیا پرچلائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ اور دیگر اداروں کے ہمراہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کو سیل کرائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں نیشنل ہائی ویز کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے ضلع انسداد گداگری اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.