Hot Topics

وزیراعظم نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی، مگر عمران خان بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لیڈر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لے کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے، لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا طریقہ کار طے کیا تھا، جس کے مطابق ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔ تاہم ملاقات کے بعد اکثر ہلہ گلہ، پریس کانفرنس اور لڑائی جھگڑے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملاقات کے دوران طے شدہ طریقہ کار پر عمل ہوگا۔ اگر قانون کی پاسداری کی جائے تو ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ اگر جیل حکام ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہے تو سوال یہ ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر حکومت کی نیت پر کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی تو اپوزیشن نے کہا کہ ان کے پاس اختیار ہی نہیں، حالانکہ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف کو اعتماد میں لے کر آفر کی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن جب تحریک کا اعلان کرتی ہے تو حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے، اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کامیاب ہونے جارہی ہے اور حکومت انہیں ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کرکے دیکھ لے، اس کے بعد دوبارہ بات کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے پہلے ملاقات کرائیں پھر بانی پی ٹی آئی کو منائیں گے، لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تو اپوزیشن سے بات نہیں کرتے تھے، اور ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے انہیں نقصان ہوگا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.