Hot Topics

موہنجوڈارو میں سندھی کھانوں کا منفرد فوڈ اسٹال سیاحوں کی توجہ کا مرکز

لاڑکانہ: دنیا کے مشہور تاریخی مقام موہنجوڈارو میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک نیا اور منفرد فوڈ اسٹال قائم کیا گیا ہے۔ اس اسٹال پر سندھی کھانوں کی مشہور ڈشز جیسے فرائیڈ فش، بٹر رائس، بسری، پلاؤ، سرسوں کا ساگ، مٹر اور دیگر روایتی پکوان پیش کیے جا رہے ہیں، جو سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

اسٹال کے مالک انور سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موہنجوڈارو سندھ کا ثقافتی ورثہ ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح تاریخی آثار دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح نہ صرف تاریخی مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ مقامی کھانوں کو بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ ان کے مطابق اس فوڈ اسٹال کا مقصد سیاحوں کو سندھی ثقافت اور ذائقوں سے روشناس کرانا ہے۔

غیر ملکی سیاحوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موہنجوڈارو میں مقامی سندھی کھانوں کا اسٹال لگانا ایک بہترین روایت ہے، جس سے سندھ کی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے۔ سیاحوں نے مزید کہا کہ یہاں کی مہمان نوازی اور معیاری کھانے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں، جو قابلِ تعریف ہیں۔

موہنجوڈارو دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ مقام سندھ کی تہذیب اور تاریخ کا اہم مرکز ہے، جہاں ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ ماضی میں یہاں صرف تاریخی آثار دیکھنے کے لیے سیاح آتے تھے، لیکن اب مقامی کھانوں کی دستیابی نے اس مقام کی کشش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس اقدام کو نہ صرف سیاحتی سہولت بلکہ سندھ کی ثقافت اور روایتی کھانوں کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.