Hot Topics

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملے کا ارادہ رکھتے ہیں، امریکی ٹی وی

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں تاکہ فوری نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری دفاعی تیاریوں کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹر کھول دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اسرائیل کو توقع ہے کہ امریکا ایران پر حملے سے قبل پیشگی وارننگ دے گا۔

جرمن ائیرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 19 جنوری تک معطل رہیں گی۔ اس اقدام کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں حفاظتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران میں سکیورٹی صورتحال کے باعث امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں تقریباً 600 اطالوی شہری موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر تہران میں مقیم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران سے انخلا کی کوشش کریں۔

پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوراً ایران سے نکل جائیں۔ اسی دوران میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایران سے اپنے تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے اور برطانوی سفیر کو بھی ملک سے نکال لیا گیا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.